the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 امریکا کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ حماس کی حراست میں موجود اسرائیل کے فوجی کو غیر مشروط اور فوری طور پر رہا کیا جائے۔

یاد رہے کہ جولائی میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے آپریشن پروٹیکٹیو ایج شروع کیا گیا تھا جس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے متعدد اسرائیلی فوجی اغواء کرنے کا دعویٰ کیا تھا ابتداء میں اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

باراک اوباما نے مزید کہا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل اور حماس کے درمیان ختم ہونی والی دوطرفہ جنگ بندی کا دوبارہ قیام اب بہت مشکل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جنگ بندی کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے دوران اسرائیل کی جانب سے اس کی پاسداری کی گئی تھی مگر مخالف سمت سے اس کی خلاف ورزی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے چند منٹوں کے بعد ہی اسرائیل کے دو فوجیوں کو قتل کیا گیا جبکہ



تیسرے کو اغواء کر لیا گیا جس کی ذمہ داری حماس اور فلسطین کے دیگر دھڑوں پر عائد ہوتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کی صورتحال دیکھ کر نہایت ہی دل شکستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بھر پور کوشش کر رہا ہے کہ وہ تمام اقدامات کیے جائیں جس سے سویلین افراد کی اموات نہ ہوں۔

امریکہ کے صدر نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، حماس کے غیر ذمہ دارانہ روئیے کے باعث عام افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

قبل ازیں جمعہ کے روز اقوم متحدہ اور امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر دونوں فریقین راضی ہوئے تھے مگر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی صرف دو گھنٹے ہی قائم رہی سکی۔

واضح رہے کہ اس جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 1500سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں ان میں ان بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل کے 55فوجی مارے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے 2 تبصرہ ہے
Mohammed Naser Says:
Bastard Obama he is worrying for one Israeli soldier how about thousands of innocent Palestine womens and childrens??????????

Comment posted on August 02 2014
MS AHMED Says:
Yes , He is claiming only ISRAEL SOLDIER WHO KIDNAPPED , NOR FOR DO ACTION AGAINST ISRAEL ...... BASTARD OBAMA

Comment posted on August 03 2014
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.